افغان عوام کی فوری مدد نہ ہوئی تو وہ فاقوں سے مرجائیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022
عالمی برادری یواین کے تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے، عمران خان۔ فوٹو:فائل

عالمی برادری یواین کے تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے، عمران خان۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے، اگر ان کی فوری مدد نہ ہوئی تو وہ فاقوں سے مرجائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانوں کو فوری امداد فراہم کرے، ورنہ وہ فاقوں سے مر جائیں گے، عالمی برادری یواین کے تحفظ کی ذمہ داری کے متفقہ اصول پر عمل کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔