سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرانوالہ اور ڈی جی خان میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 فروری 2014
گجرانوالہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی ایم کالج لاہور کے طالب علم تھے۔ فوٹو: فائل

گجرانوالہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی ایم کالج لاہور کے طالب علم تھے۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ: پنجاب کے مخلتف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں موترہ اسٹاپ کے قریب وین اور بس میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے جبکہ گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈپر اٹاوا موڑکے قریب کار اور ٹریلر میں ٹکر سے 2افرادجاں بحق اور 3زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے سی ایم کالج لاہور کے طالب علم تھے۔ فیصل آباد میں دھند کے باعث ٹرک نے کار اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے قریب بھی مسافر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے بنوں جانے والی مسافر کوچ ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے علاقے سنجر سیداں میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثات میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔