کورونا ویکسین تجربے کے لیے لائے گئے بندروں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022
بندروں کوویکسین تجربے کے لئے لے جایا جا رہا تھا:فوٹو:فائل

بندروں کوویکسین تجربے کے لئے لے جایا جا رہا تھا:فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکا میں کورونا ویکسین کے تجربے کے لیے لے جائے جانے والے بندروں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

امریکا میں مفرور بندروں نے حکام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ۔ پینسلوانیا میں 100 بندروں کو لے جانے والا ٹرک موٹروے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرایا تو بندروں کو فرار کا موقع مل گیا۔

کچھ بندروں کو تو پکڑ لیا گیا جب کہ متعدد بندر فرار ہوگئے۔ بندروں کو کورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں فلوریڈا کی ایک لیبارٹری  میں  تجربات کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مفرور بندر نظر آئیں توان سے دور رہا جائے اور فوری طور پر اطلاع پولیس کو دی جائے۔ بندروں کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔