بیرون ملک جانے والوں کے لیے بوسٹر ڈوز مفت کردی گئی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 22 جنوری 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے کورونا وائرس کی بوسٹر ڈوز پر عائد چارجز واپس لے لیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے دیگر ممالک جانے والے افراد کےلیے اچھی خبر سامنے آگئی ان کے لیے انسداد کورونا کی بوسٹر ڈوز مفت کردی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2022-01-22 at 3.31.25 PM

اس حوالے سے وزارت صحت نے 1270 روپے کے عوض بوسٹر ڈوز کا جاری کردہ نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ قبل ازیں وزارت صحت نے 27 اگست کو بوسٹر ڈوز کی قیمت وصولی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

WhatsApp Image 2022-01-22 at 3.31.26 PM

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔