- لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں فیصلہ اتحادی کریں گے، وزیر داخلہ
- ن لیگ کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
- ڈولفن اپنے علاج کے لیے مرجانی چٹانوں کے ہسپتال جاتی ہیں
- آواز سن کر دل کی متاثرہ کیفیت بتانے والی ایپ
- وزیر اعظم نے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی دوسری سمری صدر کو ارسال کردی
- سعودیہ میں پہلی بار کسی ایئرلائن کی خواتین عملے کے ساتھ مکمل پرواز
- فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
- شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- کورونا وبا؛ سعودی عرب نے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی
- مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک
- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ناکام
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
- بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
- عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
- زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شرجیل میمن
- پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں اومیکرون سے ہلاکت کا امکان 91 فیصد کم ہوتا ہے، تحقیق

ڈیلٹا کی نسبت اومیکرون ویریئنٹ میں مبتلا افراد کے شدید بیمار ہو کر آئی سی یو پہنچنے کی شرح 74 فیصد کم رہی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
نیویارک: امریکا میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ’سارس کوو 2‘ وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کا شکار ہونے والوں کی نسبت اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہونے والوں میں موت کا امکان 91 فیصد کم ہوتا ہے۔
یہ تحقیق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایسے 70 ہزار افراد پر کی گئی جو ڈیلٹا یا اومیکرون ویریئنٹ میں سے کسی ایک میں مبتلا ہوئے تھے۔
ان تمام افراد سے حاصل شدہ معلومات کے تجزیئے سے پتا چلا کہ اومیکرون ویریئنٹ کے متاثرین میں موت کا امکان، ڈیلٹا سے متاثر افراد کی نسبت 91 فیصد کم رہا۔
یہی نہیں بلکہ ڈیلٹا ویریئنٹ میں مبتلا ہونے والوں کے مقابلے میں اومیکرون کے متاثرین کی حالت شدید خراب ہونے اور آئی سی یو میں داخل کرانے کی شرح 74 فیصد کم رہی جبکہ انہیں (ڈیلٹا متاثرین کی نسبت) 70 فیصد کم وقت کےلیے اسپتال میں قیام کرنا پڑا۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس تحقیق کو بنیاد بنا کر کورونا ویکسین لگوانے میں کوتاہی نہ کی جائے کیونکہ اومیکرون ویریئنٹ اپنی بہت کم ہلاکت خیزی کے باوجود، ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور کئی گنا زیادہ افراد کو متاثر کرتا ہے۔
لہذا، ہلاکت خیزی میں فیصد (شرح) کے لحاظ سے بہت کمی ہونے کے باوجود، اومیکرون ویریئنٹ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد پھر بھی خاصی زیادہ ہوسکتی ہے۔
نوٹ: واضح رہے کہ یہ تحقیق ’میڈیکل آرکائیو‘ کے پری پرنٹ سرور پر شائع ہوئی ہے یعنی اب تک یہ کڑی نظرِ ثانی سے گزر کر قابلِ بھروسہ قرار نہیں دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔