کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے 99 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا - فوٹو:فائل

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا - فوٹو:فائل

 کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران جناح ٹرمینل سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والے 99 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد انہیں سفر سے روک دیا گیا۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے مسافر مختلف پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات جا رہے تھے، ایئر پورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والی 14 پروازوں کے مسافروں کے روانگی سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں میں 99 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، تمام مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی، مثبت آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے لیے گھر روانہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔