طالبان حکومت تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکا

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کابل: افغانستان کے لیے خصوصی امریکی نمائندے تھومیس ویسٹ نے کہا کہ امریکا کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

افغانستانی نیوز ایجنسی خاما پریس کے مطابق تھومیس ویسٹ نے بی بی سی پشتو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور امارت اسلامیہ افغانستان کے درمیان تعلقات بحالی کیلئے طالبان کو اصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں انسانی و خواتین کے حقوق کا احترام، آزادی اظہارِ خیال، خواتین کی تعلیم اور اقلیت کے حقوق کا تحفظ طالبان سے تعلقات بحالی کیلئے امریکا کی شرائط ہیں۔

عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر طالبان تعلیمی اداروں کو بحال کرتے ہیں تو امریکا عالمی برادری کی اشتراکیت سے اساتذہ کیلئے تنخواہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

افغانستان کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے تھومیس ویسٹ نے کہا کہ اثاثوں میں سے 10 بلین ڈالرز 9/11 کے متاثرین کو ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی رقوم افغانستان میں فلاحی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی تاہم رقوم کا تبادلہ طالبان کے ذرائع سے نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔