- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کراچی کی گرین لائن بس پر شرپسندوں کا پتھراؤ
کراچی: شہر قائد میں گرین لائن بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کے بعد ضلع وسطی کی انتظامیہ نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 19 جنوری کو گرین لائن کی بس پر پٹیل پاڑا کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا، جس میں کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرین لائن بسوں پر کئی روز سے پتھراؤ جاری ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے گرین لائن بس پر پتھراؤ کرنے کے واقعات نمائش سے سرجانی کے درمیان 4 مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے پیش آئے ہیں۔
دوسری جانب سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ گرین لائن بس روٹ کے اطراف میں قائم کچی آبادی میں رہائش پذیر 2/3 چھوٹے بچوں نے شرارت میں گرین لائن بس پر پتھراو کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ او کو پتھراو کرنے والے بچوں کی تلاش کی ہدایت کی ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے روٹ پر لگنے والے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اطراف میں پولیس پیٹرولنگ بڑھانے اور علاقوں میں اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہنے کے نوٹس بھی جاری کرنے کی ہدایت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس عوام کے تحفظ کی امین ہے اسکے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔