- نیو دہلی میں چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک
- سول ایوی ایشن اتھارٹی کا خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ
- سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف
- میری دعا ہے کہ کوہلی کی بری فارم جلد ختم ہو، محمد رضوان
- موسماتی تبدیلی سے جنگلی حیات کی زندگیاں دشوار، پرندوں کی کئی اقسام معدوم
- واٹر پارک میں ’سلائیڈ‘ ٹوٹنے سے 16 افراد زخمی
- گوجرہ میں خاتون لیکچرار اغوا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
- چینی سائنسدانوں کو مریخ پر پانی کی موجودگی کے نئے شواہد مل گئے
- بھارت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک
- ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا
- دبئی میں ماڈلز نے چاکلیٹ کے لباس پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے
- روس نے رومانیہ اور بلغاریہ کے سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا
- پیٹ کمنز انجری کا شکار ہوکر آئی پی ایل سے باہر
- اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون صحافی کے جنازے پر بھی پولیس کا حملہ
- لاہور میں ماڈل سمیعہ نواز قتل، ملزم گرفتار
- الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو اسلام آباد آنے والا سمندرسب کو بہا لے جائے گا، عمران خان
- ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے ایمنیسٹی اسکیم کی منظوری
- عمران ملک پاکستان میں ہوتے تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہوتے،کامران اکمل
- امریکا جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک
- عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا، اسد عمر

نوازشریف کی بیرونِ ملک روانگی کے حوالے سے سب کی رائے مختلف تھی، اسد عمر (فائل فوٹو)
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا 100 فیصد فیصلہ عمران خان کا تھا۔
اسد عمر نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ جس میٹنگ میں ہوا میں اُس میں خود شریک تھا، کمرے میں جب اس حوالے سے گفتگو ہورہی تھی تو وہاں 6 سے 8 لوگ بیٹھے ہوئے تھے، جن میں سے سب کی رائے مختلف تھی۔
اسد عمر نے کہا کہ مٹینگ سے قبل نوازشریف کی بیرونِ ملک روانگی کا معاملہ کابینہ اراکین کے سامنے بھی پیش ہوا جس پر سب نے اپنی آرا پیش کیں تھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا 100 فیصد فیصلہ عمران خان کا تھا اور انہوں نے کبھی یہ بات نہیں کہی کہ انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا البتہ عمران خان نے یہ ضرور کہا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر نوازشریف کی روانگی کا فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔