سوشل میڈیا پر اسکولوں سے متعلق وائرل نوٹی فکیشن جعلی ہے، این سی او سی

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جنوری 2022
این سی او سی نے واضح کیا کہ جعلی نوٹی فکیشن کو جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا۔—فائل فوٹو

این سی او سی نے واضح کیا کہ جعلی نوٹی فکیشن کو جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا۔—فائل فوٹو

 اسلام آباد: سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) نے سوشل میڈیا پر وائرل کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا جس میں کراچی، اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں کی بندش کا تذکرہ تھا۔

این سی او سی نے تردید کی کہ اسکولوں کی بندش سے متعلق کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا اور لاہور ،اسلام آباد ،راولپنڈی، کراچی سمیت دیگر شہروں میں اسکول مکمل بند کرنے کی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔

 

این سی او سی نے واضح کیا کہ جعلی نوٹی فکیشن کو جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا۔

خیال رہے کہ این سی او سی کا مستند ٹوئٹر اکاؤنٹ OfficialNcoc ہے جبکہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ NCOCMeetings ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔