- آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
- ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، وزیرخزانہ
- حلیم عادل شیخ کیخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج
- جلد انتخابات کے حوالے سے پیر کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس متوقع
- جان کو خطرہ ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرادی جس میں سب کے نام ہیں، عمران خان
- توہین مذہب مقدمات؛ ٹھوس شواہد کے بغیر پی ٹی آئی قیادت کےخلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے، عدالتی فیصلہ
- چین ایشین فٹبال کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا
- ہراسگی کیس؛ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کا ہیڈ آف مشن نوکری سے برخاست
- یوکرین امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، روس
- 11 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کے 3 ملزمان کو عمرقید
- نیٹو جوائن کریں گے، فن لینڈ کا روس کو واضح پیغام
- اپریل میں 2 ہزار 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، تعداد 1لاکھ 68 ہزار ہوگئی
- سابق قومی کپتان راشد لطیف نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا
- عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں؟ مریم اورنگزیب
- شریف فیملی کی شوگر ملز سے چینی 70 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ
- ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
- شیرشاہ کباڑی مارکیٹ: سب سستا ہے ... (ویڈیو بلاگ)
- بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، ملک بھر میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری
- چچا سے بھتہ طلب کرنے والا بھتیجا 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
- نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی کورونا میں مبتلا
کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لیے کیپسول تیار

یہ مدافعتی نظام کو متحرک اور اُسے بڑھا سکتی ہے (فائل فوٹو)
لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جس کی مدد سے کورونا اور نزلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوا ساز کمپنی آئی او ایس بائیو نے فلووڈ کے نام سے ایک کیپسول تیار کیا، جو کورونا اور عام نزلے دونوں کے لیے مفید ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے ٹرائلز کے دوران اس دوا کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیپسول مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن نے کہا کہ دوا کے انسانی تجربات اس سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے، اگر یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو خاص طور پر سردیوں میں نزلے اور وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ گولی بہت مفید ہوگی کیونکہ یہ مدافعتی نظام کو متحرک اور اُسے بڑھا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم اس وقت بوسٹر ویکسی نیشن کی طرف جارہے ہیں جبکہ ہر سال ہم نزلے کی ویکسی نیشن بھی تیار کررہے ہیں، اس وقت ہماری کوشش کسی ایسی دوا یا کیپسول کی تیاری ہونی چاہیے جس کی مدد سے یہ دونوں کام ممکن ہوسکیں‘۔
وین چینن نے بتایا کہ ’ہم نے اس دوا کا جانوروں پر تجربہ کیا ہے جو انتہائی شاندار رہا، ہماری کوشش طبی عملے اور مریضوں کو تحفظ دینے کی ہے تاکہ اسپتالوں اور ویکسین کلینکس میں ہجوم کم سے کم ہوسکے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اب ہمارے پاس کیپسول کی صورت میں ٹو ان ون فارمولا آگیا ہے، جسے کمرے کے درجہ حرارت میں بھی رکھا جاسکتا ہے، مستقبل میں ترقی یافتہ ممالک بھی اس دوا کو تیار کرسکیں گے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔