- وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور
- حکومت قبل از وقت انتخابات کراسکتی ہے، خالد مقبول صدیقی
- پنجاب حکومت کو دھچکا؛ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام جاری رکھنے کی اجازت
- دعا زہرا کی ساس کی عدالت میں پولیس کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہوگیا
- چیئرمین نیب نے تقرریوں اور تبادلوں پر فوری پابندی عائد کردی
- لیڈی کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں نیا موڑ، ایس پی سمیت چاروں ملزمان غائب
- شہبازشریف مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید
- شعیب اختر نے بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار دینے پر سہواگ کو کرارا جواب دے دیا
- پاکستان کیخلاف سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کیلئے آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان
- عمران خان سے انتظار نہیں ہوگا
- عمر چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل
- وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ کراچی
- پریشر والے گوشت کی فروخت کمشنر کراچی نے نوٹس لے لیا
- سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن، لاکھوں بوریاں برآمد
- کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر۔۔۔۔!
- بہتر زندگی اور موت
- اخوّتِ اسلامی
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عمران کے دورہ روس کی حمایت
- ڈاکٹروں کا کارنامہ؛ مریض کے گردے سے 206 پتھریاں نکال لیں
خام مال پر ٹیکس مسترد، دواسازوں کی تنظیم نے اجلاس بلالیا

حکومت ٹیکس ریفنڈ کے وعدے سے منحرف‘ احتجاج پر غور کرینگے، فارما سوٹیکل مینوفیکچررز۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: ادویات کے خام مال پر 17فیصد ٹیکس کے معاملے پر پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس بلا لیا۔
ادویات کے خام مال پر 17فیصد ٹیکس کا معاملہ شدت اختیار کرگیا جب کہ پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ٹیکس کا نفاذ مسترد کرتے ہوئے منگل کو جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔
اجلاس میں پی سی ڈی اے ہول سیلرز کیمسٹ ایسوسی ایشن، پنجاب کیمسٹ کونسل، آلٹرنیٹو میڈیسن ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اور احتجاج پر غور کیا جائے گا۔
پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور اور دیگر ذمہ داروں کے مطابق پی پی ایم اے اور ایف پی سی سی آئی کا مشترکہ اجلاس ایف پی سی سی آئی کے ریجنل دفتر لاہور میں ہوا جس میں ادویات بنانے والی کمپنیوں نے حکومت کے ادویات پر 17فیصد ٹیکس لگانے والے فیصلے کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری مشکلات کا شکار ہوگئی ہے جس سے ادویات کی قلت کا اندیشہ ہے۔
حکومت نے کہا تھا کہ ادویات کے خام مال کی قیمت خرید پر ادا کیا گیا ٹیکس ریفنڈکر دیا جائے گا لیکن حکومت اپنے اس فیصلے سے منحرف ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اب ٹیکس ادویات کی قیمتوں پر لگے گا اور سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔