قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ڈی سی کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ بازیاب

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 فروری 2014
ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو جمعرات کو تربت سے بلوچ لبریشن فرنٹ کے دہشتگردوں نے اغوا کرلیا تھا۔  فوٹو:فائل

ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو جمعرات کو تربت سے بلوچ لبریشن فرنٹ کے دہشتگردوں نے اغوا کرلیا تھا۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسٹنٹ کمشنر تحصیل تمپ کو بازیاب کروایا لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز قبائلی عمائدین نے جرگے کے بعد اغوا کاروں سے مذاکرات کرکے آج ڈپٹی کمشنر کیچ عبدالحمید ابڑو اور اسٹنٹ کمشنر تحصیل تمپ حسین جان بلوچ کو بازیاب کروا لیا۔ دونوں افسران آج اپنے دفتر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد واپس آرہے تھے کہ انہیں اپنے خلاف کارروائی کے شبہ میں تربت سے بلوچ لبریشن فرنٹ کے دہشتگردوں نے اغوا کرلیا تھا۔

گزشتہ روز اغوا کاروں سے مذکرات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دشت نعیم گچگی اور نائب تحصیل دار بلیدہ رفیق احمد کی سربراہی میں جانے والی 7 رکنی ٹیم کو بھی دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔