- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
کراچی کنگز محمد عامر پر انحصار کرتی ہے، بابر اعظم
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کی ٹیم کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد عامر میچ ونر ہیں جب کہ شرجیل خان کو فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے ہماری ٹیم انتہائی مضبوط ہے، بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی ہمیں اچھا ساتھ میسر ہے، آئی سی سی سمیت ملنے والے تمام اعزازات پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے میچ کو شائقین بہت انجوائے کرتے ہیں، کسی بھی ٹیم سے کھیلوں، بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، کوشش ہوگی کہ اپنی صلاحیت اور مائنڈ سیٹ کے تحت بہترین کارکردگی پیش کروں۔
بابر اعظم نے کہا کہ اپنے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش ہوگی، کھیل میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں، اپنی کارکردگی پر بھرپور توجہ ہے، کراچی کنگز کے پاس بہترین کمبی نیشن ہے، ہمارے پاس 6 بہترین بیٹسمین اور آل راؤنڈر موجود ہیں، کراچی کنگز کا بیٹنگ اٹیک بھی عمدہ ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر ہمارا اہم ہتھیار ہے، محمد عامر میچ ونر بولر ہیں، کراچی کنگز محمد عامر پر انحصار کرتی ہے، اسی طرح شرجیل خان ایک اچھا اور مستند بیٹسمین ہے، ان کے ساتھ ہمیشہ اوپن کرنا اچھا لگا، شرجیل گیم چینجر پلیئر ہے تاہم اسے اپنی فٹنس پر دھیان دینا پڑے گا۔
بابر اعظم نے کہا کہ حارث بھی بہترین کرکٹر ہے، شاہین شاہ آفریدی عمدہ بولر ہے، شاہین شاہ آفریدی کے کھیل میں روز بروز نکھار پیدا ہو رہا ہے، شاہین شاہ اپنی ٹیم کو جتوانے کی اہلیت رکھتا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ کراچی کنگز کے کوچ پیٹر اپنی ذمہ داری بہترین انداز میں ادا کر رہے ہیں، میدان میں کراؤڈ کے ہونے سے بہت فرق پڑتا ہے، کورونا کی وجہ سے تماشائیوں کی تعداد کم رہے گی، کوویڈ19 کے پروٹوکول کا خیال بھی رکھنا ہوگا، امید ہے کہ شائقین کرکٹ گھروں میں بیٹھ کر بھی کرکٹ کو سپورٹ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔