یو اے ای نے یمن میں ڈرونز کی پرواز پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک  اتوار 23 جنوری 2022
گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے دارالحکومت پر ایک نایاب ڈرون اور میزائل حملے نے کئی ایندھن کے ٹینکرز کو اڑا دیا—فائل فوٹو

گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے دارالحکومت پر ایک نایاب ڈرون اور میزائل حملے نے کئی ایندھن کے ٹینکرز کو اڑا دیا—فائل فوٹو

ریاض: متحدہ عرب امارات نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ملک میں تیل کی تنصیب اور بڑے ہوائی اڈے پر مہلک ڈرون حملے کی دھمکی کے بعد ملک میں ہر طرح کے ڈرونز کی پرواز پر پابندی لگا دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ ڈرون کے شوقین اور ہلکے الیکٹرک اسپورٹس ہوائی جہاز کے دیگر آپریٹرز کو ’قانونی کارروائی‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ

وزارت داخلہ نے کہا کہ کاروباری مقاصد کے لیے روایتی ڈرون کے ذریعے فلم بنانے والوں کو چھوٹ مل سکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے دارالحکومت پر ایک  ڈرون اور میزائل حملے نے کئی ایندھن کے ٹینکرز کو اڑا دیا اور 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات نے کہا کہ حوثیوں نے ملک کو بموں سے لدے ڈرونز اور کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ مزید کہا کہ ملک نے کچھ پروجیکٹائل کو روک دیا ہے۔ اس حملے کے جواب میں سعودی قیادت والے اتحاد نے گزشتہ ہفتے یمن کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں عرب فوجی اتحاد کی کارروائیوں میں 390 سے زائد حوثی باغی ہلاک

متحدہ عرب امارات میں حکومتی ضوابط پہلے سے ہی رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈوں کے قریب، آس پاس اور اوپر ڈرون پرواز کرنے پر پابندی لگاتے ہیں۔

ڈرون استعمال کرنے والوں کو عام طور پر سول ایوی ایشن حکام سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔