- پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
- تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی
- آئسکریم کی قیمت میں 25 برس بعد معمولی اضافے پر کمپنی نے معافی مانگ لی
- پاک قطردوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں،آرمی چیف
- بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان
- کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد
- پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ
- صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی
- راولپنڈی میں چور 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے لے اڑے
- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
ٹک ٹاک کا ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرنے کا اعلان

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کا آفیشل گانا عاطف اسلم اور آئمہ بیگ گائیں گے (فوٹو ٹک ٹاک)
کراچی: مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاک وہ پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا، جہاں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ سب سے پہلے ریلیز کیا جائے گا۔
یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کو بڑھانے کے لیے میچز کے دوران شائقین کی تفریح کے لیے اسٹیڈیم میں چلایا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ہمیشہ سے ایک الگ فین بیس رہی ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل کے معیاری ترانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی جوڑی کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور ترانے کو اسپانسر کرنے پر ٹک ٹاک کے مشکور ہیں۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے حال میں ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری کا دو سالہ معاہدہ کیا جس سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان، مشرقِ وسطیٰ، ترکی اور افریقہ میں ٹک ٹاک کے ہیڈ آف برانڈ مارکیٹنگ پاؤل کاترب کا کہنا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرنے پر بہت خوش ہیں، ٹک ٹاک پاکستان میں موجود کرکٹ کے مداحوں کا گھر بنتا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔