کیمرون؛ نائٹ کلب میں خوفناک آتشزگی سے 16 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 23 جنوری 2022
نائٹ کلب میں رات 3 بجے آگ لگی—فائل فوٹو

نائٹ کلب میں رات 3 بجے آگ لگی—فائل فوٹو

یاؤنڈے: وسطی افریقی ملک کیمرون کے نائٹ کلب میں آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق واقعہ دارالحکومت یاؤنڈے کے ایک مہنگے ترین نائٹ کلب میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

اس حوالے سے حکام نے کہا کہ نائٹ کلب میں آتش بازی کا سامان بھی استعمال ہوتا تھا اور مذکورہ واقعہ اسی کے پھٹنے سے پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آتش بازی کا سامان پھٹنے سے چھت پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے مزید دھماکے ہوئے اور پنڈال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکومتی بیان کے مطابق آگ تقریباً تین بجے لگی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔