ایران کی گیس کے محدود استعمال کیلئے شہریوں سے گرم لباس پہننے کی اپیل

ویب ڈیسک  اتوار 23 جنوری 2022
ایران میں گیس کے وسیع ذخائرہیں—فائل فوٹو

ایران میں گیس کے وسیع ذخائرہیں—فائل فوٹو

تہران: ایران کی وزارت توانائی نے موسم سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو کم کرنے کے لیے شہریوں کو گرم کپٹرے پہننے کا مشورہ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت تیل نے شہریوں سے گرم کپڑے پہننے کی تاکید کی تاکہ لوگ موسم سرما میں گیس ہیٹر کا استعمال محدود کریں۔

ایران کے پاس روس کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے گیس اور چوتھے بڑے تیل کے ذخائر ہیں۔ ایران میں گیس تقریباً مفت ہے کیونکہ اس پر بھاری سبسڈی دی جاتی ہے۔

متعلقہ وزارت نے کہا کہ گھر اور دفترسے نکلتے وقت گرم کپڑے پہن کر اور گیس آلات (ہیٹرز) کو بند کر کے گیس کی کھپت کو یقینی طور پر کم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے گیس کی کھپت کو بچانے کے لیے کہتے ہیں تاکہ آئندہ 10 روز بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔