- شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے بیٹی کی پرورش کیلیے مرد کا حلیہ اپنا لیا
- سری لنکا میں غیر یقینی معاشی صورت حال، پیٹرول بھی غائب
- نیٹو کی توسیع سے نہیں بلکہ پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات سے خطرہ ہے، پوٹن
- وائٹ ہاؤس دوبارہ میرا گھر بنے گا، میلانیا ٹرمپ
- کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی
- قصبہ کالونی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا
- سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں نکل آئے
- کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے زائد ریکارڈ
- مہمند میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں بارود برآمد
- نوپارکنگ سے موٹرسائیکل اٹھانا ٹریفک اہلکار اور لفٹنگ عملے کو مہنگا پڑگیا
- عمران خان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے، شہباز گل کا دعویٰ
- حکومت کا موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور
- امریکی غلاموں کی حکومت کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان
- سندھ میں گاج ڈیم سات سال بعد بھی نہ بن سکا
- کلفٹن کے ساحل پر ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں
- واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟
- دنیا کی طویل العمر خاتون کی عمر کتنی ہے؟ بڑا دعویٰ
- صدر دھماکے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ڈراپ سین
- ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
ایم کیو ایم کے بعد اب جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سیاست کررہی ہے، سعید غنی

سانحہ ٹنڈوالہ یار ایک آپسی جھگڑا ہے مگر ایم کیو ایم اُس کو لسانی بنانے کی کوشش کررہی ہے، سعید غنی (فائل فوٹو)
کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بعد اب جماعت اسلامی نے بھی تقسیم کی سیاست شروع کردی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کی اپوزیشن جماعتیں اس وقت وفاقی حکومت کی بی ٹیم بنی ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی نے 2008 میں ایم کیو ایم کو صرف اس لئے حکومت میں شامل کیا تاکہ کراچی کا امن برقرار رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ٹنڈوالہیار ایک آپسی جھگڑا ہے، جسے ایم کیو ایم لسانی فسادات بنانے کی کوشش کررہی ہے، آفاق احمد کی جانب سے پختونوں کے لئے دئیے گئے بیان اور گذشتہ روز ٹنڈوالہیار میں جس طرح لسانی فسادات کو ہوا دینے کی کوشش سندھ کو لسانی فسادات میں جھوکنے کی سازشں ہے، جسے عوام مسترد کردیں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طلبہ تنظیم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی پیپلزپارٹی طلبہ تنظیم میں شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ سندھ بھر میں عوامی پارٹی اب پیپلزپارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس تاثر کو غلط ظاہر کرتا ہے کہ پی پی صرف سندھیوں کی جماعت ہے کیونکہ ہمارے ساتھ ہر قوم کے لوگ موجود ہیں، آج یہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ چل کر تقسیم کی سیاست کے خاتمہ، لسانی سیاست اور تمام زبانوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو ساتھ لے کر چلنے کے پیغام کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ آج اردو بولنے والے نوجوانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ایم کیو ایم کے لئے واضح پیغام ہے کہ پیپلز پارٹی اردو بولنے والوں کی بھی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔