- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
بھارتی کسان نے اپنے شادی کارڈ میں مودی سرکار سے حق کا مطالبہ کردیا
ہریانہ: بھارت میں ایک کسان کا شادی کارڈ حکومت سے کیے گئے مطالبے کے سبب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسان فیملی سے تعلق رکھنے والے لڑکا لڑکی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے شادی کارڈ بھی چھپوایا تاہم یہ مختلف ہونے اور حکومت سے ایک مطالبے کے سبب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ہریانہ کے ضلع بھوانی سے تعلق رکھنے والے پردیپ کلیرا مانا نے اپنے شادی کے کارڈ پر جہاں عزیز و اقارب کے لیے دعوتی الفاظ چھپوائے وہیں حکومت سے فصل کے لیے کم سے کم سپورٹ پرائس کی گارنٹی دینے کا بھی مطالبہ کردیا اور اس مطالبے کے لیے جو تحریری نعرہ استعمال کیا گیا وہ کچھ یوں تھا، ’’جنگ ابھی جاری ہے، ایم ایس پی کی باری ہے‘‘۔
اس نعرے کی وجہ سے جوڑے کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور کسان حمایتی تحریک کے حامیوں نے اس کارڈ کو جگہ جگہ شیئر کیا جس کے بعد شادی کارڈ لاکھوں افراد تک پہنچ گیا۔
جوڑے کا ماننا ہے کہ اگرچہ کسانوں کا بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ ختم ہوچکا ہے اور اسے کسانوں کی فتح کے طور پر دیکھا جارہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ کسانوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے بتایا کہ اب بھی ہمارے کئی مسائل حل طلب ہیں۔
تاہم پردیپ کا کہنا تھا کہ اُسے ہرگز اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اُس کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔