- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
- بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
- عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
- زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شرجیل میمن
- پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی، پرویز الٰہی
- تحریک انصاف کا آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان آج ہوگا
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہونے کے باعث 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
- کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِخارجہ
- فیفا ورلڈکپ 2022: خواتین ریفریز پہلی بار فرائض نبھائیں گی
- جیل سے عدالتوں میں پیش پر آنے والوں کو پولیس اہلکار منشیات فراہم کرنے لگے
- لاہور میں دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ گن پوائنٹ پر اغوا، فوٹیج وائرل
- کرکٹرز کی بے روزگاری؛ فکسنگ کا رجحان بڑھنے کے خدشات سامنے آ گئے
- کام کا بوجھ شاہین کے اعصاب پر اثر انداز ہونے لگا
- ’’جمی بھائی‘‘ کے مشوروں سے حسن کا مقصد پورا
- ذکا اشرف کی لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات
تیز رفتار گاڑیوں نے خاتون، معمر شخص اور بچے کو کچل دیا

شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 میں گاڑی کی زد میں آ کر 6 سالہ بچہ ریان ہلاک ہو گیا، متوفی علاقے کا ہی رہائشی تھا، پولیس فوٹو : فائل
کراچی: لیاقت آباد، آگرہ تاج کالونی اور شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹریفک حادثات کے دوران بائیک سوار خاتون، معمر راہ گیر اور کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا.
لیاقت آباد 10 نمبر پر ناظم آباد جانے والی سڑک پر انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت زیور مائی زوجہ ملک ضمیر کے نام سے کی گئی جس کی عمر 50 برس تھی اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، آگرہ تاج کالونی میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش سول اسپتال لے جائی گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کہ مرنے والے کی شناخت محمد اسماعیل ولد محمد موسیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کی عمر 65 برس تھی.
اسماعیل حادثے کے وقت سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا ،شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 بی میں ٹریفک حادثے میں 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ ورثا سے بھی فوری رابطہ ہوگیا لاش کو ابتدائی طور پر تھانے منتقل کیا گیا جہاں بچے کی شناخت 6 سالہ ریان ولد ذیشان کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچہ سڑک سے گزررہا تھا کہ عقب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، متوفی علاقے کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔