سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 2 غیر ملکی زخمی

ویب ڈیسک  پير 24 جنوری 2022
حوثی باغیوں نے ابوظہبی کی جانب2 میزائل فائرکئے تھے:فوٹو:فائل

حوثی باغیوں نے ابوظہبی کی جانب2 میزائل فائرکئے تھے:فوٹو:فائل

حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملے میں 2 غیر ملکی شہری زخمی ہوگئے جب کہ متحدہ عرب امارات نے میزائل حملے کو ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے صنعتی ایریا اور متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی پر میزائل حملے کیے۔ خوش قسمتی سے دونوں ملکوں پر حوثی باغیوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

احد ال مساریحا کے انڈسٹریل زون میں میزائل فائرکئے جس کے نتیجے میں 2 غیرملکی زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے میں ورکشاپس اورکچھ گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

عرب اتحاد نے سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 2 غیرملکی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

امارتی وزارت دفاع کے مطابق حوثی باغیوں نے ابوظہبی کی جانب 2 میزائل فائرکئے تھے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ میزائل حملےمیں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں گرا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔