طیارے کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک  پير 24 جنوری 2022
طویل پروازکے بعد پہیے میں چھپے شخص کا زندہ بچ جانا غیرمعمولی بات ہے،حکام:فوٹو:فائل

طویل پروازکے بعد پہیے میں چھپے شخص کا زندہ بچ جانا غیرمعمولی بات ہے،حکام:فوٹو:فائل

ایمسٹرڈیم: ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ سے ایمسٹرڈیم پہنچنے والے کارگو طیارے کے اگلے پہیے میں چھپ کرسفرکرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 11 گھنٹے کی  پرواز کے دوران بلندی پر سردی کی شدت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود  نامعلوم شخص کا زندہ ایمسٹرڈیم  پہنچنا غیر معمولی بات ہے۔ گرفتار شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گرفتارشخص سے تفتیش کے بعد اس کی عمر،قومیت اور دیگرتفصیل جاری کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔