پولیس نے جان پر کھیل کر بریک فیل ٹرک کو روک لیا

ویب ڈیسک  پير 24 جنوری 2022
پوری ٹیم کو شاباش دی گئی تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان . فوٹو : اسکرین گریب

پوری ٹیم کو شاباش دی گئی تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان . فوٹو : اسکرین گریب

شیرا کوٹ: پنجاب کے ضلع چکوال کے علاقے میں پولیس نے جان پر کھیل کر بریک فیل ہونے والے ٹرک کو روک لیا۔ 

شیرا کوٹ ای پولیس چیک پوسٹ پر موبائل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا، ایک ٹرک جو کے چارے سے بھرا ہوا تھا جس کے بریک فیل ہوگئے۔

شیرا کوٹ پولیس ناکے پر موجود موبائل اسکواڈ کی ٹیم نے جان پر کھیل کر ٹرک کو روکا لیا، فوٹج میں اہلکاروں کو ٹرک روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ٹرک روکنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور کی مدد بھی کی اور اسے بریک ٹھیک کروا کر روانہ کردیا۔

ایس پی موبائل اسکواڈ راشد ہدایت نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔