- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
- پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش
- آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا
- عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز
- ترکی میں کئی فٹ بلندی سے گرنے والا شیرخوار بچہ محفوظ رہا
- نیٹو نے چین کو مغربی ممالک کے مفادات اور سلامتی کیلیے چیلنج قرار دے دیا
- ایک برس قبل انتقال کرجانے والا شخص بیٹی کو رخصت کرنے پہنچ گیا
- روپے کی نسبت ڈالر مزید تنزلی سے دوچار
- پنجاب کے مینڈیٹ کو ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں، مریم نواز
- ٹک ٹاک چیلنج سے فلوریڈا ساحل پر گہرے گڑھے پڑگئے
پاک برطانیہ ریٹرنز اینڈ ری ایڈمیشن پالیسی کی سفارشات کو حتمی شکل دیدی گئی

مجرمان حوالگی کا معاہدہ بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ، صرف عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کی واپسی ممکن ہوسکے گی، اجلاس (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: پاکستانی اور برطانوی حکام پر مشتمل کمیٹی نے دونوں ممالک کی ریٹرنز اینڈ ری ایڈمیشن پالیسی کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز اینڈ ری ایڈمیشن (Returns and Readmission) معاہدے سے متعلق وزارت داخلہ کی خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکریٹری وزارت قانون، جوائنٹ سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز اینڈ ری ایڈمیشن معاہدے کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔ کمیٹی نے معاہدے کے مسودے کو مشاورت کے لیے برطانوی حکومت کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجرمان حوالگی کے معاہدے کو بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ
کابینہ کمیٹی نے پاک برطانیہ مجرمان حوالگی (Extradition) کے معاہدے کو بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجرمان حوالگی معاہدہ طے پانے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سزا یافتہ افراد کی حوالگی ممکن ہوسکے گی۔
معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جنہیں متعلقہ عدالتیں سزائیں سناچکی ہوں گی۔ برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔