سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک  پير 24 جنوری 2022
1 ہزار سی سی کی گاڑی پر 1 لاکھ روپے، اور 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

1 ہزار سی سی کی گاڑی پر 1 لاکھ روپے، اور 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے، اور صوبائی محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن  نے گاڑیوں پر ٹیکسوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 1 ہزار سی سی گاڑی پر 1 لاکھ روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے، 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، جب کہ  2 ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔