- عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان کی انکوائری کیلئے تیار ہیں، وزیر داخلہ
- آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
- ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، وزیرخزانہ
- حلیم عادل شیخ کیخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج
- جلد انتخابات کے حوالے سے پیر کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس متوقع
- جان کو خطرہ ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرادی جس میں سب کے نام ہیں، عمران خان
- توہین مذہب مقدمات؛ ٹھوس شواہد کے بغیر پی ٹی آئی قیادت کےخلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے، عدالتی فیصلہ
- چین ایشین فٹبال کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا
- ہراسگی کیس؛ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کا ہیڈ آف مشن نوکری سے برخاست
- یوکرین امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، روس
- 11 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کے 3 ملزمان کو عمرقید
- نیٹو جوائن کریں گے، فن لینڈ کا روس کو واضح پیغام
- اپریل میں 2 ہزار 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، تعداد 1لاکھ 68 ہزار ہوگئی
- سابق قومی کپتان راشد لطیف نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا
- عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں؟ مریم اورنگزیب
- شریف فیملی کی شوگر ملز سے چینی 70 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ
- ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
- شیرشاہ کباڑی مارکیٹ: سب سستا ہے ... (ویڈیو بلاگ)
- بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، ملک بھر میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری
- چچا سے بھتہ طلب کرنے والا بھتیجا 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
ن لیگ سیاسی جماعت نہیں ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے، وزیراعظم

احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیہ پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے، جب کہ اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفی دے دیا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں، مجرموں سے ڈیل کا مفاہمت قوم سے غداری کے مترادف ہے، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے، انہوں نے ہر شعبے میں رانا شمیم جیسے لوگوں کو استعمال کیا ہے۔
وزیراعظم نے ترجمانوں سے کہا کہ کرپشن کے خلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیہ پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کے خلاف بیانیہ کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیر سے روک دیا
وزیراعظم نے ترجمانوں کو مثبت معاشی اعشاریہ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے بارے میں مسلسل مثبت اشارے دے رہے ہیں، پاکستانی معیشت درست سمت میں ترقی کررہی ہے، کاروباری کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں، معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے۔
معاون خصوصی احتساب و مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے استعفے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبر نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا، مافیا کے خلاف ان کا کام قابل تعریف ہے، اب وہ جانا چاہتے تھے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔