- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست نشر ہونا چاہیے، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت براہ راست نشر ہونی چاہیے تاکہ عوام سارے حقائق سے واقف ہوسکے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بلاخوف و خطر ان مقدمات کے فیصلے کرنے چاہیں اورعدالتوں میں کیمرے لگائیں تاکہ لوگ دیکھیں شریف برادران پر مقدمات کی نوعیت کیا ہے۔
مزیدپڑھیں: احتجاج کرنے والے ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری
انہوں نے زور دیا کہ شہبازشریف کا کیس روزانہ کی بنیادپرچلنا چاہیے جبکہ ان کے بھائی سابق وزیر اعظم نوازشریف نے عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ راناشمیم نے نوازشریف کے سامنے بیٹھ کر بیان حلفی لکھا، اومنی اسیکنڈل میں پانچ ہزار جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے، شہباز شریف اینڈ کمپنی سارا پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کررہی تھی، رمضان شوگر مل کے ملک مقصود چپراسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے نکل آئے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تو آتے ہی لوکل گورنمنٹ ختم کردی گئی، جو لوگ زندگی میں کبھی باہر نہیں گئے لیکن ان کے نام کی اربوں روپے کی ٹی ٹی لگی۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین مرتبہ کا وزیراعظم کہتا ہے میرے بچوں پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اینڈ کمپنی نےجو پیسے لوٹے قوم اس کاحساب چاہتی ہے۔
مزیدپڑھیں: فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کردی
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے شہریوں کو صحت کارڈ جیسی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہےاور کراچی کو وسائل میں سے حصہ نہیں دے رہی جبکہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات وفاق سے صوبائی سطح پر منتقل ہوئے ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اختیارات صوبائی حکومت سے ضلعی سطح پر منتقل ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔