- دنیا کی طویل العمر خاتون کی عمر کتنی ہے؟ بڑا دعویٰ
- صدر دھماکے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ڈراپ سین
- ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
- حسن شیخ محمد صومالیہ کے نئے صدر منتخب
- عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ بڑھ گئے
- ایم کیو ایم پاکستان نے فوری انتخابات کی حمایت کردی
- پارٹی ڈسپلن سے ہٹ کر ووٹ دینے سے سیاسی پارٹی ’’ٹی پارٹی‘‘ بن جائے گی، چیف جسٹس
- وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، لندن فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے
- امپورٹڈ وزیراعظم کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا
- یوکرینی فوج خارکیف میں روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سرحد تک پہنچ گئی
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائے سیاسی مخالفین کو ہدف بنائیں، پرویز الہٰی
- سیکیورٹی دیں لیکن قوم کے مجرم کواوقات سے باہرنہ کریں ، مریم نواز
- انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس بل بورڈ کے کھمبے سے ٹکرا گئی، 14 ہلاک
- مجرموں پر محیط حکومت عوام کے جمہوری و آئینی حقوق بھی سلب کرنے کو تیار ہے، عمران خان
- محبت میں ناکامی پر لڑکی کی چھت سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل
- عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو عدالتی کمیشن بنانے کےلیے تیار ہیں، وزیرداخلہ
- چینی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار
- عمران خان پہلے ہی ملک کا دیوالیہ کرگئے
- امریکا میں طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ، پائلٹ خاتون ہلاک
- وزیرِ اعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی ٹاسک فورس تشکیل
کورونا کی مکمل ویکسی نیشن کی تعریف پر ماہرین تاحال غیرمتفق
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2022/01/2275499-untitledcopy-1643040667-169-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
کورونا وبا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل دنیا بھر میں جاری ہے تاہم ایک فرد کی کامل ویکسی نیشن کی تعریف کیا ہے، اس امر میں ویکسین تیار کرنے والی فارمیسیز سمیت شعبہ صحت کے حکام کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔
امریکا میں سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) اپنی 2 اہم ذمہ داریوں میں توازن قائم کر رہا ہے جس میں ویکسین شدہ افراد کو بوسٹر شاٹس کی اہمیت بتانا اور جنہیں ابھی تک ایک بھی ویکسین نہیں لگی انہیں ویکسین لگوانے پر قائل کرنا شامل ہے۔
سی ڈی سی کی ڈائریکٹر روشیل ولینسکی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جن افراد نے ابھی حال ہی میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائی ہے اور وہ بوسٹر کے ابھی اہل نہیں ہوئے، وہ اپ-ٹو-ڈیٹ ہیں اور جو ویکسین کی 2 ڈوز لگواچکے ہیں اور اہل ہونے کے بابوجود بوسٹر شاٹس نہیں لگوائے، وہ اپ-ٹو-ڈیٹ نہیں کہلائے جاسکتے۔
تاہم رائٹرز کے مطابق فائزر کے سی ای او ایلبرٹ بورلا سی ڈی سی کی ڈائریکٹر سے اختلاف کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں میری تجویز یہ ہے کہ بوسٹر شاٹس کے بجائے ہر سال ایک بار باقاعدگی سے کورونا ویکسین لگائی جائے۔
اگرچہ کچھ کاروباری اداروں، یونیورسٹیوں اور ان جیسے دیگر اداروں میں عملے سے بوسٹر شاٹس سے متعلق پوچھا جارہا ہے لیکن کامل ویکسی نیشن کے حوالے سے اکثر ادارے سی ڈی سی کی تعریف اپنائے ہوئے ہیں کہ کورونا ویکسی نیشن کے ابتدائی مراحل مکمل ہونے کے بعد ایک فرد کی ویکسی نیشن مکمل ہوجاتی ہے۔
جبکہ دی گلوب اور میل کی رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شعبہ صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کامل ویکسی نیشن کی تعریف کا دوبارہ تجزیہ کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔