سوناکشی سنہا کا شادی کے سوال پر طنزیہ جواب

ویب ڈیسک  پير 24 جنوری 2022
سوناکشی نے مختلف سوالات کے جواب دیے لیکن شادی کا پوچھنے پر طنزیہ انداز اپنایا

سوناکشی نے مختلف سوالات کے جواب دیے لیکن شادی کا پوچھنے پر طنزیہ انداز اپنایا

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مداح کی جانب سے شادی کے سوال پر طنزیہ انداز میں جواب دیا۔

بھارتی اداکارہ سوناکشی نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا فیچر استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا ‘بتائیں آپ لوگوں نے اس ویک اینڈ پر کیا کیا؟’۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اسٹیٹس پر پرستاروں نے اپنی ہفتہ وار سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور سوالات کے انبار بھی لگا دیے، سوناکشی نے مختلف سوالات کے جواب دیے لیکن شادی کا پوچھنے پر طنزیہ انداز اپنایا۔

question

ایک مداح نے سوناکشی سنہا سے سوال کیا کہ ہر کوئی شادی کررہا ہے آپ کب کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا ہر کوئی کورونا کا بھی شکار ہورہا تو کیا میں بھی ہوجاؤں؟۔

اداکارہ کے اس طنزیہ جواب کو کسی نے بدتمیزی قرار دیا جس پر سوناکشی کا کہنا تھا کہ اسے مذاق کرنا یا طنزیہ مزاج کا مظاہرہ کہتے ہیں اور اکثر لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا جن میں آپ بھی شامل ہیں۔

سوال جواب سیشن کے دوران کئی پرستاروں کو لگا اداکارہ کورونا کا شکار ہیں جس پر سوناکشی نے وضاحت کی انہیں کچھ نہیں ہوا البتہ گھر دیکھ کر قرنطینہ کا گمان ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔