پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کورونا کا شکار

اسپورٹس رپورٹر  پير 24 جنوری 2022
پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی - فوٹو:فائل

پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی - فوٹو:فائل

 کراچی: پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ قبل ازیں دونوں ریزرو کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بننے کی منظوری دی گئی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر دونوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا۔

ان کی جگہ پشاور زلمی نے امام الحق اور حماد بٹ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔