- شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے بیٹی کی پرورش کیلیے مرد کا حلیہ اپنا لیا
- سری لنکا میں غیر یقینی معاشی صورت حال، پیٹرول بھی غائب
- نیٹو کی توسیع سے نہیں بلکہ پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات سے خطرہ ہے، پوٹن
- وائٹ ہاؤس دوبارہ میرا گھر بنے گا، میلانیا ٹرمپ
- کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی
- قصبہ کالونی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا
- سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں نکل آئے
- کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے زائد ریکارڈ
- مہمند میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں بارود برآمد
- نوپارکنگ سے موٹرسائیکل اٹھانا ٹریفک اہلکار اور لفٹنگ عملے کو مہنگا پڑگیا
- عمران خان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے، شہباز گل کا دعویٰ
- حکومت کا موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور
- امریکی غلاموں کی حکومت کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان
- سندھ میں گاج ڈیم سات سال بعد بھی نہ بن سکا
- کلفٹن کے ساحل پر ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں
- واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟
- دنیا کی طویل العمر خاتون کی عمر کتنی ہے؟ بڑا دعویٰ
- صدر دھماکے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ڈراپ سین
- ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
زخمی خاتون کا ایکسرے بطور این ایف ٹی بیچنے کی کوشش ناکام

تصویرمیں خاتون کا ایکسرے نمایاں ہے جسے بطور این ایف ٹی فروخت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فوٹو: بشکریہ فرانس24
پیرس: پیرس میں اس وقت ایک دلچسپ مقدمہ چل رہا ہے۔ اس میں فرانسیسی سرجن نے دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے خاتون کے غیرمعمولی ایکسرے کو بطور این ایف ٹی بیچنے کی کوشش کی تھی۔
نومبر 2015 میں پیرس کے بٹاکلان تھیئٹرسمیت تین مقامات پر دہشتگردی میں 137 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ ان میں سے بچ جانے والی ایک خاتون کے بازو میں گولی پھنسی تھی جس کا ایکسرے طبی دنیا کا غیرمعمولی واقعہ ظاہر کررہا تھا۔ اب اس فرانسیسی سرجن نے ایکسرے کو بطور این ایف ٹی بیچنے کی کوشش کی تو اس کی نشاندہی ہوئی ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
خاتون کے وکیل نے بتایا کہ وہ اپنے ہی ایکسرے کوانٹرنیٹ پر بطور این ایف ٹی فروخت کرنے پر صدمے میں ہیں۔ پیرس کے جورجیس پومپیڈو ہسپتال میں ایک سرجن نے ایکسرے کو این ایف ٹی کے طور پر فروخت کرنے کے آن لائن رکھا ۔ اس میں کلاشنکوف کی گولی بازو کی ہڈی میں پیوست نظرآرہی ہے۔
لیکن جلد ہی خاتون کو اس کا پتا چل گیا اور انہوں نے سرجن عمانویل مسمہیان کے خلاف بغیر اجازت ایکسرے فروخت کرنے کا مقدمہ قائم کیا ہے۔ اس واقعے میں خاتون کا دوست ہلاک ہوگیا تھا۔
خاتون کے وکیل ایلوڈی ابراہام کے مطابق ’ اس ڈاکٹر نے طبی راز افشا کرتے ہوئے مریضہ کی حق تلفی کی ہے۔ اس سے ان کی شناخت سامنے آگئی ہے۔‘
تاہم اس کے بعد سرجن نے خاتون سے رابطہ کرکے اپنی صفائی دینے کی کوشش تو کی لیکن اپنے عمل پرشرمندگی اورخاتون سے ہمدردی بھی ظاہر نہیں کی۔ سرجن عمانویل نے اسے اوپن سی نام کے این ایف ٹی پلیٹ فارم پر رکھا تھا اور اس کی ابدائی قیمت 2776 ڈالر رکھی گئی تھی۔
اب یہ این ایف ٹی ہٹادیا گیا ہے اور سرجن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔