- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
- بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
- عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
- زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شرجیل میمن
- پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی، پرویز الٰہی
- تحریک انصاف کا آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان آج ہوگا
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہونے کے باعث 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
- کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِخارجہ
- فیفا ورلڈکپ 2022: خواتین ریفریز پہلی بار فرائض نبھائیں گی
- جیل سے عدالتوں میں پیش پر آنے والوں کو پولیس اہلکار منشیات فراہم کرنے لگے
- لاہور میں دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ گن پوائنٹ پر اغوا، فوٹیج وائرل
- کرکٹرز کی بے روزگاری؛ فکسنگ کا رجحان بڑھنے کے خدشات سامنے آ گئے
- کام کا بوجھ شاہین کے اعصاب پر اثر انداز ہونے لگا
- ’’جمی بھائی‘‘ کے مشوروں سے حسن کا مقصد پورا
- ذکا اشرف کی لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
6 ماہ میں پاکستان ریلوے منافع بخش ادارہ بن جائیگا، اعظم سواتی

ہچیسن پورٹ سے 50 کنٹینرز لے کر پہلی کارگو ٹرین روانہ، گورنر سے افتتاح کیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں پاکستان ریلوے منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔
ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کو پاکستان ریلوے کے نیٹ ورک سی منسلک کر دیا گیا جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ ہچیسن پورٹ سے 50 کنٹینرز لے کر پہلی کارگو ٹرین روانہ ہو گئی۔
افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اعظم سواتی، علی زیدی اور منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ آج ایک سنگ میل عبور کیا ہے، اعظم سواتی اور علی زیدی ہماری حکومت کے مضبوط ستون ہیں، ساڑھے تین سال میں اس ملک کو درست سمت میں گامزن کرنے کی کوشش کی دو سال کرونا سے لڑنے میں لگے۔
اعظم سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج ایک سنگ میل ہے ریلوے نے اس سہولت کے لیے دن رات کام کیا۔اس سہولت سے سالانہ 10 لاکھ کنٹینرز منتقل کیے جاسکیں گے جس کی گنجائش کو تیس لاکھ تک بڑھایا جاسکے گا ریلوے کو 6 ارب روپے تک کا ریونیو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنشن کے اخراجات ہٹا کر چھ ماہ میں پاکستان ریلوے منافع بخش ادارہ بن جائے گا کاروبار کو جو سہولت درکار ہوگی مہیا کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان 2022 تک کے لیے نہیں بنا رہتی دنیا تک پاکستان کا نام ہوگا جو لیڈر اس وقت پاکستان کی قیادت کررہا ہے وہ رہتی دنیا تک آہنے نقوش چھوڑے گا۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ فریٹ ٹرین کا آغاز خوشی کا موقع ہے اس منصوبہ سے کراچی میں ٹریفک جام کے مسئلے کی شدت کم ہو گی۔ کارگو ریل سے منتقل ہونے سے سڑکوں پر رش کم ہوگا۔ یہ سہولت بہت پہلے تعمیر ہوجانی تھی۔ تھوڑے روز قبل ہم نے مل کر ایک نالے کا افتتاح کیا جس میں ملک کی اہم شخصیات نے شرکت کی ہم خلاؤ کو مسخر کرنے یا سائنسی ایجادات کے بجائے نالوں کے منصوبوں کا اس لیے افتتاح کر رہے ہیں کہ پہلے اس پر کام نہیں کیا گیا۔
ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل کے جنرل منیجر اینڈ کیپٹن راشد جمیل نے کہا کہ ٹرمینل کی حدود میں 3.7 کلو میٹر کا جدید ٹریک اور ایک ریل سینٹر تعمیر کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔