- فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
- شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- کورونا وبا؛ سعودی عرب نے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی
- مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک
- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ناکام
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
- بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
- عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
- زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شرجیل میمن
- پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی، پرویز الٰہی
- تحریک انصاف آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان آج کرے گی
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہونے کے باعث 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
- کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِخارجہ
- فیفا ورلڈکپ 2022: خواتین ریفریز پہلی بار فرائض نبھائیں گی
- جیل سے عدالتوں میں پیش پر آنے والوں کو پولیس اہلکار منشیات فراہم کرنے لگے
پاک بحریہ میں پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت

طغرل اور ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، نیول چیف۔ فوٹو: فائل
کراچی: پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے چار 054 ایلفا کثیر الجہتی فریگیٹس میں سے پہلے جہاز پی این ایس طغرل اور 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد کی گئی۔
پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے ایک چاق چوبند دستے نے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک بحریہ کے لیے چار 054 ایلفا فریگیٹس کی تیاری کا معاہدہ پاکستان اورچین کے مابین جون 2018 میں طے پایا۔اس سلسلے کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل اور قطر کی حکومت کی جانب سے تحفے میں دیے گئے سی کنگ ہیلی کاپٹرز آج پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیے گئے ہیں۔
خطبہ استقبالیہ میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود اور میری ٹائم مفادات کے تحفظ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی بیڑے میں شمولیت کو سراہا۔ انھوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جدید اور اعلیٰ صلاحیتوں کا حامل پاک بحریہ کا بیڑہ پوری لگن سے ملکی سمندری حدود کا دفاع اورحکومتی پالیسی کے مطابق امن و استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرتا رہے گا۔
صدر مملکت نے موجودہ چیلنجنگ سیکیورٹی ماحول میںبحری دفاع کے لیے جدید صلاحیتوں کے حامل سطح آب، زیر آب اور فضائی پلیٹ فارمز کی ضرورت پر زور دیا۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان پُرامن خطہ ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اپنے خطاب میں صدر پاکستان نے پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے پراجیکٹس میں شامل تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پراجیکٹس باہمی اعتماد اور تعاون کی علامت ہیں جو ہمارے دیرینہ دوست ممالک کے ساتھ قائم ہیں۔
بعد ازاں مہمان خصوصی نے پی این ایس طغرل کی کمانڈ اسکرول اور ایئر کرافٹ کے کاغذات کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کیے جس کے بعد دعائے خیر کی گئی۔ تقریب میں قطر اور چین کے سفارتی حکام، گورنر سندھ پاک بحریہ اور دیگر افواج کے سینئیر حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران بھی شریک تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔