یوکرین کے معاملے پرکشیدگی، امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
امریکی فوجیوں کونیٹو کی درخواست پرتعینات کیا جائے گا،پینٹاگون:فوٹو:فائل

امریکی فوجیوں کونیٹو کی درخواست پرتعینات کیا جائے گا،پینٹاگون:فوٹو:فائل

 واشنگٹن: یوکرین کے معاملے پر جاری کشیدگی کے باعث امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق یوکرین کے معاملہ پرجاری کشیدگی کے باعث 8 ہزار500 امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔نیٹوکی جانب سے درخواست ملنے پر امریکی فوجیوں کو ریپڈ ری ایکشن فورس کے حصے کے طورپرتعینات کیا جائے گا۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کے مطابق امریکی فوجیوں کو روس کی سرگرمیاں دیکھتے ہوئے علاقے میں تعینات کیا جاسکتا ہے تاہم امریکی فوجیوں کو براہ راست یوکرین میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔

امریکا نے یوکرین میں روس کی جارحیت کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ روس نے یوکرین میں کسی فوجی کارروائی کی تردید کی ہے تاہم ایک لاکھ روسی فوجی یوکرین کے قریب تعینات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔