ٹیسٹ میچزایک ہی شہرمیں ہوں تومناسب ہوگا، کرکٹ آسٹریلیا

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی:فوٹو:فائل

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی:فوٹو:فائل

میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لئے تیاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں ٹیسٹ میچز ایک ہی شہرمیں ہوں تومناسب ہوگا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا صحت اورسیکورٹی کے باعث دورہ پاکستان میں شیڈول تینوں ٹیسٹ ایک ہی شہرمیں کھیلنے کا خواہش مند ہے اوراس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کےساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے بیان کے مطابق پاکستان کے دورے کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جب کہ دیگر 2 ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔

ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔