امریکی جنگی طیارہ بحری بیڑے پر لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
امریکی طیارے کوحادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں:فوٹو:فائل

امریکی طیارے کوحادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں:فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی جنگی طیارے کوبحری بیٹرپرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7امریکی فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیٹرے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے سمندرسے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔

حادثے کا شکارطیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحری بیٹرے پرلینڈ کررہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

امریکی بحری بیڑہ ساؤتھ چائنا سمندرمیں موجود ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔