برکینافاسو میں فوج نے اقتدارپرقبضہ کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
فوج نے صدرکے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی:فوٹو:فائل

فوج نے صدرکے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی:فوٹو:فائل

افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ مارک کرسچن کابور کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقتدارسنبھالنے کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسوکی حکومت اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے اورملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: برکینا فاسو کے صدر کو باغی فوجیوں نے ’اغوا‘ کرلیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مناسب وقت پرآئینی نظام کی طرف واپس جایا جائے گا۔ فوج کی زیرحراست تمام افراد محفوظ مقام پرہیں۔بیان میں صدر روچ مارک کرسچن کابورکے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔