ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں کیریئر کا آخری میچ ہار گئیں

اسپورٹس رپورٹر  منگل 25 جنوری 2022
 اس ناکامی کے ساتھ یہ میچ  آسٹریلین اوپن میں ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا فوٹوفائل

اس ناکامی کے ساتھ یہ میچ آسٹریلین اوپن میں ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا فوٹوفائل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں اپنا مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل ہارگئیں۔

اس ناکامی کے ساتھ یہ میچ  آسٹریلین اوپن میں ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ ثانیہ مرزا نے 2022 سیزن کے بعد کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کررکھاہے۔

ملیبورن میں جاری ایونٹ کے مسکڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ثانیہ اور راجیو رام کو چارچھ اور پانچ سات سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 34 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر میں آسٹریلین اوپن کے دو ڈبلز ٹائٹل جتنے کا اعزاز پایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔