آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ میچز ایک ہی شہرمیں کرانا ممکن نہیں ،پی سی بی

یوسف انجم  منگل 25 جنوری 2022
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 1998کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی:فوٹو:فائل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 1998کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں ٹیسٹ میچز ایک ہی شہرمیں کرانا  ممکن نہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق 19 دن کی انٹرنیشنل کرکٹ ایک ہی شہرمیں کرانا ممکن نہیں اس لئے آسٹریلیا کیخلاف تمام ٹیسٹ میچز ایک ہی شہرمیں نہیں ہوسکتے۔اس حوالے سے کوئی تجویز زیرغورنہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیسٹ میچزایک ہی شہرمیں ہوں تومناسب ہوگا، کرکٹ آسٹریلیا

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز کراچی، لاہور اورراولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 1998کے بعد پہلی بارپاکستان کا دورہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔