- فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
- شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- کورونا وبا؛ سعودی عرب نے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی
- مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک
- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ناکام
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
- بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
- عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
- زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شرجیل میمن
- پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی، پرویز الٰہی
- تحریک انصاف آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان آج کرے گی
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہونے کے باعث 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
- کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِخارجہ
- فیفا ورلڈکپ 2022: خواتین ریفریز پہلی بار فرائض نبھائیں گی
- جیل سے عدالتوں میں پیش پر آنے والوں کو پولیس اہلکار منشیات فراہم کرنے لگے
نیب کارروائی میں سابق میونسپل کمشنر کراچی سمیت 3 افسران گرفتار، سونے کی اینٹیں برآمد

برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا
اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو دو ساتھیوں کیساتھ گرفتار کرکے ان کے پاس سے بھاری خزانہ برآمد کرلیا۔
گرفتار شدگان میں اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر شامل ہیں۔ ملزمان سے سونے کی اینٹیں ، سونے کے بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے۔ اس آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں۔ برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔
نیب کے مطابق ملزمان نے کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل کی خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی۔ رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں۔ کرپشن سے حاصل کردہ رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں اور بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔