’نہیں استاد علی ظفر کی ٹکر کا نہیں ہے‘؛ پی ایس ایل کے نئے ترانے پر میمز کا طوفان

زنیرہ ضیاء  منگل 25 جنوری 2022
اس بار پاکستان سپر لیگ کے نئے ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے  فوٹوسوشل میڈیا

اس بار پاکستان سپر لیگ کے نئے ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ 7 کے نئے ترانے ’’آگے دیکھ‘‘ پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر میمز کا طوفان امڈ آیا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لوگ علی ظفر کے ’’اب کھیل جمے گا‘‘ کو یاد کررہے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا نیا ترانہ ’’آگے دیکھ‘‘ ریلیز کردیا گیا۔اس بار پاکستان سپر لیگ کے نئے ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور عبداللہ صدیقی نے گانے کی موسیقی دی ہے۔ گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ تاہم گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا ہے اور ہر بار کی طرح پی ایس ایل کے نئے ترانے کے ریلیز ہوتے ہی گلوکار علی ظفر کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کو پی ایس ایل کا نیا ترانہ اچھا لگا، جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کی آواز میں نیا گانا اچھا ہے لیکن یہ پی ایس ایل 2 کے ترانے ’’اب کھیل جمے گا‘‘ کے لیول کا نہیں جسے علی ظفر نے گایا تھا۔

سوشل میڈیا پر لوگ نئے ترانے کے بارے میں کون کون سی میمز شیئر کررہے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔ ایک صارف نے عاطف اسلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’پی ایس ایل کا نیا گانا سننے کے بعد بھی صرف عاطف اسلم کی وجہ سے خاموش ہوں‘‘۔

کچھ لوگوں نے کہا کہ انہیں نئے ترانے ’’آگے دیکھ‘‘ کا ایک لفظ بھی سمجھ نہیں آیا۔

ایک صارف نے طنزیہ لہجے میں کہا پی ایس ایل کا ترانہ بھی پاکستانی حکومت کی طرح ہے نیا آتا ہے تو پرانا اچھا لگنے لگتا ہے۔

https://twitter.com/Iam_Mian/status/1485631657738649602

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔