اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام؛ ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد . فوٹو : فائل

مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد . فوٹو : فائل

اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب منشیات لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی  اور سعودی عرب جانے والے مسافر سے 6 کلو 330 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق مالاکنڈ کا رہائشی میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا، دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ کی تہہ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی جسے ملزم نے انتہائی مہارت کے ساتھ بیگ میں چھپا رکھا تھا۔

اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔