وسیم اکرم، وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 25 جنوری 2022
کراچی کنگز کے ترجمان کی جانب سے وسیم اکرم کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی (فوٹو : فائل)

کراچی کنگز کے ترجمان کی جانب سے وسیم اکرم کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی (فوٹو : فائل)

 کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم سمیت پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات آگئیں۔

کراچی کنگز کے ترجمان نے سابق قومی کپتان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق یا تردید سےا نکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پی سی بی کا واحد استحقاق ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض بھی مبینہ طور پر کورونا کا شکار ہوگئے جب کہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا بھی ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔