گوئٹے مالا میں 36 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر فوجی اہلکاروں کو 30 سال قید

ملزمان نے 1981 سے 1985 کی خانہ جنگی کے دوران 36 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا


ویب ڈیسک January 25, 2022
ملزمان جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت میں حاضر ہوئے، فوٹو: ٹوئٹر

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں خانہ جنگی کے دوران 36 مقامی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نیم فوجی دستے کے 5 سابق اہلکاروں کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کی عدالت نے 1981 سے 1985 کی خانہ جنگی کے دوران 36 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 5 سابق فوجی اہلکاروں کو 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جج نے گوئٹے مالا کے سول سیلف ڈیفنس پٹرولز (PAC) کے 5 سابق ارکان کے خلاف فیصلے میں لکھا کہ تمام جج ان خواتین کی گواہیوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں جن کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔

دارالحکومت کی جیل میں قید پانچوں ملزمان کی عمریں اب 57 سال 63 سال کے درمیان ہوگئی ہیں اور ان ملزمان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فیصلہ سنا۔ ان افراد کے خلاف پہلی بار شکایت دس سال قبل ایک خاتون نے درج کرائی تھی۔

اس خانہ جنگی کے دوران 2 لاکھ افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے اور سب سے زیادہ متاثر رابینل کے علاقے کے رہائشی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں