- دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے
- ایشیا کپ کے لیے 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
- شاہد آفریدی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر غم زدہ
- اقوام متحدہ نے پاکستان کو خشک سالی سے متاثرہ ممالک میں شامل کرلیا
- پاکستان میں رواں برس کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا
- آبی الرجی میں مبتلا اس لڑکی کے لیے پانی تیزاب کی شدت رکھتا ہے
- بے دریغ شکار اور آب گاہوں کی تباہی سے مہاجر پرندوں کی تعداد میں کمی
- وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو چند روز میں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئرکیا جائے، شہباز گل کا سیکرٹری داخلہ کو خط
- روڈ ٹو مکہ منصوبہ؛ سعودی امیگریشن کے وفد کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر خزانہ
- عمران خان نے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی، اسد عمر
- پشاور زلمی کے مالک نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسرشپ کی پیشکش کردی
- فیصل آباد میں 6 سالہ بچے سے مزدور کی مبینہ زیادتی
- کراچی میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ایک ملزم گرفتار
- پشاورمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ کمیونٹی کے دو افراد قتل
- وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم
- ہمارا سارا ملبہ موجودہ حکومت پر پڑگیا ہے یہ اس ملبے تلے دب کرمرجائیں گے، شیخ رشید
- سخت گرم موسم میں کرکٹرز کے پسینے چھڑانے کا پلان
- شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ؛ 3 سیکیورٹی اہلکار اور تین بچے شہید
مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا احساس ہے، وزیراعظم

عالمی ادارے پاکستان کی گروتھ کو مستحکم قرار دے رہے ہیں، عمران خان (فائل فوٹو)
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا احساس ہے۔
اسلام آباد میں اے ایچ آفیسرز ریزیڈینشیا اور پی ایچ اے اپارٹمنٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہےکہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دارطبقہ مشکل میں ہے مگر اب تنخواہ دار لوگ بھی باآسانی گھر خرید سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرائےکی رقم بینکوں کو قسطوں کی صورت میں ادا کر کے کوئی بھی شخص گھر کا مالک بن سکتا ہے، اب اگرآپ کے پاس گھربنانےکی رقم نہیں توبینکوں سےقرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوقرضوں کی فراہمی کیلئےبینک اسٹاف تربیت یافتہ نہیں تھا مگر اب بینک کا عملہ تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے، پاکستان میں عام آدمی کے لیے بینک کے ذریعے گھر خریدنے کا کوئی طریقہ رائج نہیں تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فورکلوژرلاپاس کرانےمیں ڈھائی سال کا عرصہ لگا، پاکستان میں گھروں کی بہت کمی ہے اس لیے ہم نے ہاؤسنگ انڈسٹری پر توجہ دی کیونکہ ہاؤسنگ انڈسٹری ملکی معیشت کو کھڑا کردیتی ہے، اس صنعت کے ساتھ 30 انڈسٹریز منسلک ہیں۔
#Live: Prime Minister @ImranKhanPTI addressing a ceremony in Islamabad https://t.co/t8uDiBnQbT
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) January 25, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 برس کے دوران ہاؤسنگ سیکٹر پر عروج آیا، سیمنٹ اور اسٹیل کی ریکارڈ فروخت ہوئی، ہم نے گھروں کے لیے قرضوں میں آسانی پیدا کی ہے، جس کے بعد اب تنخواہ دار طبقہ بھی باآسانی اپنا گھر خرید سکتا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارے پاکستان کی گروتھ کو مستحکم قرار دے رہے ہیں جبکہ عالمی بینک کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات، ٹیکس اور زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔