فلم کی تشہیر کیلیے ودیا بالن اور فرحان اختر کا غبارے پر سفر

شوبز ڈیسک  اتوار 16 فروری 2014
ہم فلم کی تشہری کے لیے انوکھا طریقہ استعمال کرنا چاہتے تھے جو لوگوں میں مقبول بھی ہوسکے، اداکار  فوٹو: فائل

ہم فلم کی تشہری کے لیے انوکھا طریقہ استعمال کرنا چاہتے تھے جو لوگوں میں مقبول بھی ہوسکے، اداکار فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اور فرحان اختر فلم ’’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز دونوں نے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے غبارے پر ممبئی کی فضاؤں میں سفر کیا اس سلسلہ میں اداکاروں کا کہنا ہے کہ ہم فلم کی تشہری کے لیے انوکھا طریقہ استعمال کرنا چاہتے تھے جو لوگوں میں مقبول بھی ہوسکے اور ہمارے نزدیک اس سے اچھوتا طریقہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ہدایتکار ساکیت چوہدری کی اس رومانٹک کامیڈی فلم میں فرحان اختر اور ودیا بالن لَو میرج کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور ایک شادی شدہ جوڑے کی طرح زندگی کے اْلجھے ہوئے معاملات کو سلجھانے میں مصروف ہیں۔ فلم 28 فروری کو ریلیز کی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔