گھر میں دیوقامت اژدھا دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے

اژدھا گھر میں داخل ہو کر چھت پر رینگنے لگا جس سے سب حیران ہوگئے


ویب ڈیسک January 25, 2022
ویڈیو دیکھ کر صارفین ورطہ حیرت کا شکار(فوٹو:فائل)

BRUSSELS/LONDON: تھائی لینڈ میں دیوقامت اژدھے کی گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سانپ کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اژدھا گھر میں داخل ہونے کے بعد کس انداز سے واپس گیا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اژدھے کی یہ ویڈیو تھائی لینڈ کے کس علاقے کی ہے تاہم سانپ کے مناظر حیران کن تھے جس پر انٹرنیٹ صارفین نے خوف کا بھی اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ سانپ دیوار پر رینگتا ہوا چھت پر گیا اور پھر وہاں سے اتر کر نامعلوم مقام کی طرف نکل پڑا۔

اژدھا جب گھر کی چھت پر گیا تو وہاں ایک بلی بھی ٹہلتی نظر آئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، کسی کا کہنا تھا کہ بلی پر حملہ بھی ہوسکتا تھا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسی جسامت رکھنے والا سانپ کیسے دیوار پر رینگ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں