- شوہر کے مرنے کے بعد خاتون نے بیٹی کی پرورش کیلیے مرد کا حلیہ اپنا لیا
- سری لنکا میں غیر یقینی معاشی صورت حال، پیٹرول بھی غائب
- نیٹو کی توسیع سے نہیں بلکہ پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات سے خطرہ ہے، پوٹن
- وائٹ ہاؤس دوبارہ میرا گھر بنے گا، میلانیا ٹرمپ
- کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی
- قصبہ کالونی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا
- سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز سے ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں نکل آئے
- کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے زائد ریکارڈ
- مہمند میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں بارود برآمد
- نوپارکنگ سے موٹرسائیکل اٹھانا ٹریفک اہلکار اور لفٹنگ عملے کو مہنگا پڑگیا
- عمران خان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے، شہباز گل کا دعویٰ
- حکومت کا موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور
- امریکی غلاموں کی حکومت کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان
- سندھ میں گاج ڈیم سات سال بعد بھی نہ بن سکا
- کلفٹن کے ساحل پر ماہی گیروں کی قسمت جاگ اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں
- واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟
- دنیا کی طویل العمر خاتون کی عمر کتنی ہے؟ بڑا دعویٰ
- صدر دھماکے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ڈراپ سین
- ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
آرمی چیف سے برطانیہ کے لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون کی ملاقات

پاکستان میں فٹبال کے انفرا اسٹرکچر کے فروغ کو بہتر بنانے کا اقدام قابل تحسین ہے، آرمی چیف (تصویر آئی ایس پی آر)
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مشہور برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے ملاقات کی، جس میں سپہ سالار نے پاکستان میں فٹبال کے انفرا اسٹرکچر کے فروغ کو قابل تحسین قرار دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے لیجنڈری فٹ بالر مائیکل اوون نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آرمی چیف نے پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹ بال کو فروغ دینے پر مائیکل اوون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کھیل اور امن کو ہمیشہ سے فروغ دینے کا خواہش مند ہے، پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے یہ کوشش خوش آئند ثابت ہوگی۔
قبل ازیں معروف برطانوی فٹبالر اور گلوبل ساکر وینچرز(جی ایس وی) کے سفیر مائیکل اوون منگل کو پاکستان پہنچے، وہ آج اسلام آباد میں قیام کے بعد بدھ کو کراچی میں قائم این ای ڈی یونیورسٹی میں پاکستان کی پہلی ساکر سٹی کاسٹنگ بنیاد رکھیں گے۔
واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں جدید ترین ساکر سٹی میں عالمی معیار کی اسپورٹس سائنس کو ترقی دینے کے ساتھ فٹبال فرنچائز بھی تیار کی جائے گی، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کے پہلے سوکر سٹی اسٹیڈیم کےتعمیری منصوبے پر ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
اس اسٹیڈیم کا ڈیزائن ایک جرمن فرم نے تیار کیا جسے فیفا کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسٹیڈیم میں6 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی، تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہاں پر انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔۔ مزید برآں این ای ڈی یونیورسٹی کے دس ہزار اور جامعہ کراچی کے تیس ہزار طلبہ و طالبات کو اسٹیڈیم کا خصوصی تماشائی تصور کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔