- عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان کی انکوائری کیلئے تیار ہیں، وزیر داخلہ
- آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
- ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، وزیرخزانہ
- حلیم عادل شیخ کیخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج
- جلد انتخابات کے حوالے سے پیر کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس متوقع
- جان کو خطرہ ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرادی جس میں سب کے نام ہیں، عمران خان
- توہین مذہب مقدمات؛ ٹھوس شواہد کے بغیر پی ٹی آئی قیادت کےخلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے، عدالتی فیصلہ
- چین ایشین فٹبال کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا
- ہراسگی کیس؛ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کا ہیڈ آف مشن نوکری سے برخاست
- یوکرین امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، روس
- 11 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کے 3 ملزمان کو عمرقید
- نیٹو جوائن کریں گے، فن لینڈ کا روس کو واضح پیغام
- اپریل میں 2 ہزار 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، تعداد 1لاکھ 68 ہزار ہوگئی
- سابق قومی کپتان راشد لطیف نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا
- عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں؟ مریم اورنگزیب
- شریف فیملی کی شوگر ملز سے چینی 70 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ
- ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
- شیرشاہ کباڑی مارکیٹ: سب سستا ہے ... (ویڈیو بلاگ)
- بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، ملک بھر میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری
- چچا سے بھتہ طلب کرنے والا بھتیجا 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی فوجی گھروں کو نہیں لوٹ پائیں گے، برطانوی وزیر اعظم
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2022/01/2275912-untitledcopy-1643123168-389-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روسی صدر ولادمیر پوٹن کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین پر حملہ کیا گیا تو روسی فوجی اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہاؤس آف کامنز میں بورس جانسن نے خطاب کرتے ہوئے کہ برطانیہ روس پر اپنی پابندیوں کو مزید سخت کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ روس یوکرین تنازع اگر خطرناک رُخ اختیار کرلیتا ہے تو اس کے نتائج بھیانک ثابت ہونگے۔ یوکرین پر اگر حملہ ہوا تو روس کے کتنے ہی بیٹے اپنی ماؤں کے پاس واپس نہیں لوٹ سکیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے امید کی تھی کہ روس اپنی فوجی طاقت کو بڑھانے میں کمی لائے گا۔ روس نے 1 لاکھ سپاہیوں کی صف بندی کی ہے جو یوکرین کیخلاف روس کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اگر روسی طاقت یوکرین کے شہروں اور قصبوں کو مٹا دیتی ہے تو اس کے بعد کی تباہی کا سوچ کر دل کانپ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹو اتحاد روس کی سرحد کے قریب فوجی تنصیبات میں مصروف ہے اور روس متعدد بار مغرب سے اس کارروائی کو بند کرنے کا مطالبہ کرچکا ہے۔ روس نے یوکرین پر حملے کے تردید کی ہے اور فوج کو تعینات کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ روس اپنی سالمیت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔